ماہرین نے گردے کی پتھری کا ایسا علاج بتادیا کہ آپ بھی بھاگ کر جھولے پر چڑھ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 18:58 شام

نیویارک: گردے کی پتھری ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ساری زندگی شدید تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور بار بار کے علاج کے باوجود یہ جان نہیں چھوڑتی لیکن اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آپ صرف ایک جھولے میں بیٹھ کر ہی اپنے گردے کی پتھری نکال سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ رولر کوسٹر(بڑا گھومنے والا جھولے) پر بیٹھیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کے گردے میں موجود پتھری نکل جائے گی۔مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے یورالوجسٹ ڈیوڈ وارٹینگر اور ان کی ٹیم کے اس سلسلے میں تحقیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ Big T
hunder Mountain Railroadپر بیٹھنے سے گردے میں موجود پتھری کم ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایک تھری ڈی سیمولیشن کی کڈنی کا استعمال کیا اور اس میں پتھری ڈال مصنوعی جسم میں لگاکر رولر کوسٹر پر بیٹھا کر20بار پھرایا گیا۔ابتدائی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ اس طریقے سے گردے سے پتھری نکل جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر رولر کوسٹر میں سب سے پچھلی نشست پر بیٹھا جائے تو گردے سے پتھری نکلنے کا تناسب65فیصد ہے اور یہی تناسب اگلی نشستوں پر صرف 16فیصد ہے۔ڈیوڈکا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ پچھلی نشست پر بیٹھیں کہ اس طریقے سے پتھری نکلنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیم نے Space Mountainاور Aerosmith’s Rock ‘n’ Roller Coasterکے رولر کوسٹر بھی تجربا ت کئے لیکن ان دونوں میں کامیابی کا تناسب وہ نہیں تھا جو کہ Big Thunder Mountain Railroadپر تھاجس کی وجہ ان دونوں کا بہت زیادہ تیز ہونا تھااور گی فورس کی وجہ سے پتھری گردے میں رہتی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ ایسی رولرکوسٹر گردے کی پتھری کے لئے بہتر ہے جس میں تیزی درمیانی اور جو تھوڑی مشکل ہو، ایسی رولر کوسٹر جس میں اپ سائیڈ ڈاﺅن والی حرکت ہو کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔