سپین 62 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 18:55 شام

لوگو (شفق ڈیسک) وہ خواتین جو زیادہ عمر میں بھی بچے پیدا کر نا چاہتی ہیں انہیں کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے، سپین کے شہر لوگو کے اسپتال میں 62 سالہ خاتون نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس پر وہ بے انتہا خوش ہے۔ سپین کے شہر لوگو کے سپتال میں 62 سالہ خاتون لینا الواریز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ الواریز پہلے سے ایک 27 سالہ بیٹے اور 10 سالہ بیٹی کی ماں ہیں جب کہ یہ نوزائیدہ بیٹی ان کی تیسری اولاد ہے۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ خود اسے ہسپتال سے باہر لے کر آئیں جہاں صحافی ان کا انتظار کر رہے تھے۔ ا

لواریز کے ہاں صرف پہلے بچے کی ولادت معمول کے مطابق ہوئی تھی لیکن وہ پیدائشی طور پر اعصابی کمزوری کا شکار تھا۔ اس کے 17 سال بعد ’’آئی وی ایف‘‘ یعنی ’’ٹیسٹ ٹیوب بیبی‘‘ کی تکنیک سے ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی جب کہ 62 سال کی عمر میں بھی وہ آئی وی ایف ہی کی بدولت ماں بنی ہیں۔لینا الواریز کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور وہ اس عمر میں بھی تیسرے بچے کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں۔ الواریز نے کہا کہ وہ خواتین جو زیادہ عمر میں بھی بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں انہیں کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ ٹیسٹ ٹیوب بیبی کی تکنیک سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔