پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا دن آج منایاجارہا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 18, 2017 | 07:25 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا دن آج (منگل) کو منایاجارہا ہے۔ جبکہ اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جن میں آثار قدیمہ کی اہمیت و افادیت ، انہیں ان کی اصل حالت میں محفوظ کرنے ، نئی نسل کو آثار قدیمہ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ، مذکورہ آثارات کی تزئین و آرائش ، انہیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجائ

ے گا۔