کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2019 | 10:27 صبح

کیکڑا ایک چھوٹا سا جانور ہے
کہا جاتا ہے کہ ۔۔۔۔۔
جب پانی کی لہریں اسے کنارے پر لا پٹختی ہیں تو پھر یہ خود پانی میں جانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اس بات کا انتظار کرتا رہتا ہے کہ خود پانی آگے بڑھے اور اسے اپنی موجوں کی آغوش میں لے لے اور اگر پانی کی لہریں اسے واپس نہیں لے جاتیں تو وہ وہیں پڑے پڑے جان دے دیتا ہے حالانکہ ذراسی کوشش بھی اسے پانی میں لے جانے کو کافی ہوتی ہے ۔۔۔ہلاکہ پانی چند گز کے فاصلے پر اسے پناہ دینے کے لئے موجیں مار رہا ہوتا ہے

۔۔

لیکن جب کیکڑا خود ہی اس کے قریب جانے کو راضی نہیں تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔

یہ ساری دنیا بھی انسانی کیکڑوں سے بھری پڑی ہے آپ نظر دوڑائیں تو آپ کے ارد گرد ہزاروں ایسے انسان موجود ہیں جنہیں اتفاقات نے جہاں ڈال دیا ساری زندگی وہیں پڑے رهتے ہیں حالانکہ ترقی اور کامیابی کا سمندر ان کے صرف ایک قدم اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے۔۔۔۔

۔ہمیشہ یہی سچ کر جیئں کہ ،،،آج سے بہتر میرا آنے والا کل ہوگا ۔۔۔اور یقین کریں ۔۔اس طرح آپ کا کل بہتر سے بہتر ہوتا جاۓ گا ۔۔

اگر تعلیم کا تعلق امیر ہونے سے ہوتا تو یقین کریں آج دنیا کا ہر پروفیسر کروڑ پتی ہوتا ۔۔۔

آپ روزانہ سونے سے پہلے صرف ایک کاروباری آیڈیا سوچیں ۔۔۔۔۔اور پھر اس طرح سال کے آخر میں آپ کے پاس 365 آیڈیاز ہونگے . اور ان میں سے چند آیڈیاز ضرور آپ کی خوشحالی کا سبب بنیں گے ۔۔۔لیکن ۔اگر آپ ان پھر عمل کریں تو ہی ۔۔۔۔۔۔۔

چلیں اب اٹھیں اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی قسمت بدل دیں۔اگر آپ سوچتے ہیں کہ جو قسمت میں لکھا ہے وہ ضرور ملے گا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے ۔۔۔۔۔کیونکہ قسمت میں یہی لکھا ہے کہ ۔۔۔۔جو بھی ملے گا صرف کوشش کرنے سے ہی ملے گا ۔۔۔اگر آپ دوسروں کی نوکری کر کے ان کے لئے کام کر سکتے ہیں تو پھر اپنے لئے کام کیوں نہی کر سکتے ۔

ہزاروں کاروبار ہیں ۔۔اگر آپ ان میں سے ایک کاربار بھی کریں گے تو نوکری سے زیادہ کمائیں گے ۔۔۔۔۔اب آپ اتنے بھی ان پڑھ نہیں جو سوچیں کہ کاروبار کیسے کیا جاے ۔۔۔۔

آپ پڑھے لکھے ہیں تو یقیناً ایک اچھا کاروبار کر سکتے ہیں ۔۔۔۔

اگر نہیں کر سکتے تو پھر ۔۔۔۔ کیکڑے تو ویسے ہی اس دنیا میں بہت ہیں ۔۔۔

آخر کب تک ۔۔۔۔۔۔۔یونہی کیکڑا بنے گھومتے رہیں گے ۔۔۔۔
چلیں اب کچھ سوچیں ۔۔۔۔اس تحریر کے بارے نہیں ۔۔۔۔۔ بلکہ اپنے آنے والے کل کے بارے ۔۔۔اپنی نسلوں کے بارے ۔۔۔بہتر مستقبل کے بارے ۔۔۔۔۔اس سے پہلے کہ ۔۔۔۔۔لوگ ہمیں کیکڑا سمجھنے لگیں ۔۔۔چلیں کچھ کر دکھاتے ہیں ۔۔۔۔