آفریدی نے دوسری بارمیچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش لیگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 16:22 شام

چٹاگانگ(مانیٹرنگ ڈیسک): بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے اپنی ٹیموں کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا، آفریدی کی آل رائونڈ پرفارمنس کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی، پاکستانی اسٹار نے 2 وکٹیں لینے کے بعد20 گیندوں پر 26رنز بھی اسکور کیے، رنگپور نے ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، ایم متھن49 پر ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر محمد شہزاد نے37رنز اسکور کیے، جنید خان نے 23رنز دے کرایک وکٹ لی۔آفریدی نے دوسری بارمیچ کے

بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا، وہ اب تک حالیہ ایڈیشن کے 6میچز میں 11 وکٹیں لے کرتیسرے کامیاب بولر بنے ہوئے ہیں۔اس سے قبل ناکام سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 125رنز جوڑے، انور علی کوئی وکٹ نہیں لے پائے، دوسرے میچ میں  چٹاگانگ ویکنگز نے بریسال بلز کو 78رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 5وکٹ پر 185رنز بنائے، شعیب  ملک63 رنزبناکر نمایاں رہے، ڈیوائن اسمتھ نے69رنز اسکورکیے، حریف ٹیم 107 پر ڈھیر ہوگئی،شعیب ملک اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔