کوہلی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکتے۔آئی سی سی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 19:36 شام

دلچسپ امریہ کہ ایک ایسے موقع پر جب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے، ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی کی بھی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں گیند کو ٹافی کھاتے ہوئے چمکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی سیدھے ہاتھ سے گیند پر تھوک لگا کر گیند کو چمکا رہے جب کہ اس دوران وہ ٹافی بھی کھا رہے ہیں اور تھوک لگانے کے بعد انہوں نے گیند کی ایک سائیڈ کو چمکانا شروع کردیا۔ڈیو پلیسی کی طرح کوہلی یہ حرکت امپائرز

اور اور میچ ریفری سے محفوظ رہی لہٰذا انہوں نے اس معاملے کو رپورٹ نہیں کیا۔تاہم دلچسپ امر یہ کہ آئی سی سی کوہلی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکتا کیونکہ یہ ویڈیو انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی ہے۔اس طرح کے معاملات میں آئی سی سی کے پاس کسی کھلاڑی یا ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرانے کیلئے پانچ دن کا وقت ہوتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دیر سے فوٹیج منظر عام پر آںے پر کہا ہے کہ کیونکہ فوٹیج واقعہ رونما ہونے کے نو دن بعد مںظر عام پر آئی لہٰذا کوہلی کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق لیول 1 یا 2 کے ضمرے میں آنے والے جرائم کے خلاف آئی سی سی میچ ریفری سے جرم کے ارتکاب کے پانچ دن کے اندر رپورٹ کرنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ڈوپلیسی پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران گیند کے ساتھ چیھڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ڈوپلیسی ٹافی یا کسی میٹھی چیز سے لعاب بناکر گیند پر لگارہے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی کو بال ٹیمپرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے لیکن ان کے میچ کھیلنے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔کرکٹ کے قوانین کے تحت کھلاڑی گیند کو چمکا سکتا ہے لیکن اس میں کسی قسم کی مصنوعی چیز کے استعمال کی اجازت نہیں۔