ٹوئٹر پر ٹاپ 10 ٹرینڈز پی ایس ایل کے بن گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 09, 2017 | 20:46 شام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا شاندار آغاز ہوچکا ہے اور اس کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پاکستان میں بھی لوگوں کو پی ایس ایل کا اتنا بخار چڑھا ہوا ہے کہ نہ صرف براہ راست افتتاحی میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات بھی بڑھ چڑھ کر دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جا رہا ہے ۔ میچ کے دوران جو مداح سٹیڈیم میں لطف اندوز ہو رہے ہیں ان کی تو بات ہی کچھ اور ہے لیکن جو لوگ دبئی نہیں جا سکے وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور گھروں میں بیٹھ کر میچ کا لطف لے رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ نہ صرف میچ کا براہ راست لطف لینے میں مصروف ہیں بلکہ پی ایس ایل کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کا کریز اتنا زیادہ بڑھ چکا ہے کہ ٹاپ 10 ٹرینڈز پی ایس ایل کے ہی چل رہے ہیں۔