دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز ،3وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 21:48 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈنے پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 191رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9.4اورز میں1وکٹ کے نقصان پر 79رنز بنالیے تھے لیکن بارش شروع ہو گئی اور بارش کے رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دو اوورز اور 18رنز کم کر دیئے گئے جس کے بعد18اوورز میں ہدف 173رہ گیا جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی چوتھی

گیند پر عبور کر لیا جس میں ہیڈن نے 73رنز کی اننگ کھیلی ۔
تفصیلات کے مطابق میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب اسلام آباد یونائیٹڈ جو جیت کیلئے دو اوورز میں 26رنز درکار تھے تاہم شین واٹسن نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگایا تو امپائر نے نو بال کا اشارہ دیا جس پر فری ہٹ دی گئی اور واٹسن نے موقع ضائع نہ جانے دیا اور فری ہٹ پر بھی گیند باونڈری کے باہر پھینک دی ،واٹسن نے اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا دیا ۔آخری اوور میں 7رنز درکار تھے جسے دونوں بلے بازوں نے انتہائی آسانی کے ساتھ عبور کر لیا ،میچ کا اختتام بلنگز میں اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر دیا ۔
 اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمتھ اور شرجیل خان نے ہدف کے تعاقب میں کھیل کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف ایک رن بنا کر پولین لوٹ گئے،تیسرے نمبر پرآنے والے کھلاڑی ہیڈن نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے39گیندوں پر 8چوکوں اور تین چھکوں مدد سے73رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے سمتھ نے 55رنز بنائے ۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کافیصلہ کیا ،پشاور زلمی نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے جس میں کامران کمل 88اور ملان 43رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔
 محمد حفیظ اوپنگ کرنے کیلئے وکٹ پر اترے لیکن محمد عرفان کی پہلی گیند کا ہی سامنا کرنے میں کامیاب نہ ہوئے اور کیچ آو ٹ ہو گئے۔محمد حفیظ کے ساتھ اوپنگ پر آئے ملان 43 رنز بنا کر واٹسن کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ مورگن صرف ایک رن بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔تاہم کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 48گیندوں پر چھے چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 88رنز کی اننگ کھیل کر بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔پانچویں نمبر پر آنے والے حارث سہیل صرف 12رنز ہی جوڑنے میں کامیاب ہوئے ۔چھٹے نمبر پر آنے والے ڈیرن سیمی 7،شاہد آفریدی 4رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔افتخار احمد کوئی بھی سکور نہیں بنا سکے۔
 پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اتر رہی ہے جبکہ ٹیم کے سکوا ڈ میں شاہد آفریدی ،مورگن ،وہاب ریاض ،دلشان،محمد حفیظ ،جورڈن ،تمیم اقبال ،کامران اکمل ،شعیب مقصود ،جنید خان ،عمران خان جونیئر ،افتخار احمد ،حارث سہیل،حسن علی ، محمد اصغر شامل ہیں۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی مصباح الحق کر رہے ہیں ،ٹیم کے سکواڈ میں شین واٹسن،آندرے رسل ،شرجیل خان ،محمد عرفان ،سیمیول،محمد سمیع،خالد لطیف ،بریڈ ہیڈن ،سیم بلینگز، سعید اجمل،آصف علی ،رومان رئیس،عمران خان ،احمد بٹ ،حسین طلعت شامل ہیں۔