ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بریڈ ہیڈن مین آف دی میچ قرار، پانچ لاکھ کا انعام لے اڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 22:02 شام

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بریڈ ہیڈن کو مین آف دی میچ جبکہ 4 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ دکھانے والے شین واٹسن کو بہترین بولر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن ٹو کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار بریڈ ہیڈن نے ادا کیا جنہوں نے 8 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب

سے بریڈ ہیڈن کو 4500 ڈالر (تقریباً پونے پانچ لاکھ روپے) کا نقد انعام بھی دیا گیا ۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے بولنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس پر انہیں میچ کا بہترین بولر قرار دیا گیا۔ شین واٹسن کو 2500 ڈالر (تقریباً پونے تین لاکھ روپے ) کے نقد انعام سے نوازا گیا۔