لاہورکے معروف ہسپتال میں جعلی سٹنٹس ڈالنے کاڈراپ سین ،دل دہلانے والے انکشافات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 19:16 شام

لاہور(مانیٹڑنگ ڈیسک)لاہور کے میو ہسپتال میں ایف آئی اے کا امراض دل پر چھاپا، ایک کاروباری رنجش کا نتیجہ ہے۔ایک نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابق ایف آئی اے میو ہسپتال میں امراض دل کے مرکز پر چھاپا مارا تھا اب اطلاعات کے مطابق یہ چھاپہ ایک وفاقی وزیر کے قریبی رشتہ دار کے ایما پر مارا گیا یہ منسٹر کے قریبی رشتہ دار ادویات کی کمپنی میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ کمپنی سٹنٹ فراہم کرنے والی دوسری کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے&

nbsp;پنجاب کارڈیولوجی پر چھاپہ مارنہ چاہتے تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر یہ نہ ہو سکا۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اس خبر پر ازخود نوٹس لیاہے۔ حکومت پنجاب نے بھی اس مسئلے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو معاملے کی شفاف انکوائری کو یقینی بنائے گی،دوسر ی طرف ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتایا ہے کہ سٹنٹ فراہم کرنے کمپنیوں کو جلد ہی رجسٹر کر دیا جائے گااور جلد ہی ان کرپشن کرنے والوں کو کٹہرہ میں لائے جائے گا۔