حکومت نے سٹیل مل بھاڑ میں جھونک دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 19:08 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ)چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرنے کہا ہے کہ نجکاری بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز کو لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔
نج کاری بورڈ چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے ، اجلاس کے بعد چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرنے جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی کو پاکستان اسٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی،نج کاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجی کاری دے گی، 2کمپنیاں پاکستان اسٹیل کو لیز پر لینے کو تیار ہیں،پاکستان اسٹیل کو لیز پر دینے کا فیصلہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے کیا، پاکستان انشورنس کمپنی کی نج کاری کی بھی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی نج کاری کا اجلاس آیندہ پیر کو ہوگا،کابینہ کمیٹی کو پاکستان اسٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی۔