پاکستان میں فیس بک اورٹوئیٹرپرپابندی ،وزیرداخلہ نے اہم حکم جاری کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 18:32 شام

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سوشل میڈیاکی ویب سائیٹس پرگستاخانہ خاکوں کی وجہ سے پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت جاری کردی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاونٹس کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بند کروایا جائے۔ اس موقع پر وزیر
داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وارننگ دی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس چلائے گئے گستاخانہ مواد پھیلانے وال

ے سوشل میڈیاکے اکاﺅنٹس اگربند نہ کئے گئے توپھرملک بھرمیں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر نے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گااورہرصورت میں گستاخانہ مواد چھاپنے والوں کوان کی کارروائیوں سے روکاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ کسی صورت بھی ایسامواد ناقابل برداشت ہے۔