سیکنڈ ہینڈ موبائلز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 11:20 صبح

 
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی میں استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ دکاندار کوئی بھی موبائل خریدنے یا فروخت کرنے سے پہلے سی پی ایل سی سے اجازت لیں گے۔ حکومت سندھ نے استعمال شدہ موبائل کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موبائل فون بیچنے والے کی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی قرار دیدی ہے۔یہ بھی ہدایات جاری کی
ہیں کہ بغیر تصدیق کئے چوری کے موبائل فونز خریدنے والا دکاندار رقم ادا کرنے کا پابند ہو گا اور اگر کوئی بھی شخص چوری کئے ہوئے موبائل فروخت کرتا ہے تو دکاندار اس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے۔ واضح رہے کہ یہ پابندی کراچی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔