خبردار ہوشیار: آج پورے صوبہ پنجاب میں ہڑتال ہے، مگر کس لیے؟ اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 06:49 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف  لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں میڈیکل اسٹورزاحتجاجاً بند ہیں جس سے مریضوں کوادویات کے حصول میں  شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرگ اینڈ فارما ایسوسی ایشن کی اپیل پر مجوزہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف آج پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورز مالکان ہڑتال کررہے ہیں۔اس ہڑتال میں نہ صرف مختلف ڈرگ ت

نظیمیں شامل ہیں بلکہ ہومیو اور ہربل فارما انڈسٹریز بھی حصہ لے رہی ہیں۔اتوار کے روز ملک کی سب سے بڑی ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر نے نئے ڈرگ قوانین کے خلاف پیر کو صوبے بھر کے میڈیکل اسٹورز کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے مالکان نے اسٹورز بند کر دیے ہیں ۔صوبائی دارالحکومت لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد ،ملتان،بھکر،رحیم یار خان،گوجرانوالہ،گجرات،بورےوالا، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں ادویات کی ترسیل اور میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔لاہور کے سرکاری اسپتالوں ،گنگارام اور دیگر کے باہر قائم میڈیکل اسٹورز کی بندش سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ ادویات نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اس پوری صورتحال میں صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے