اس سال کے دس سب سے زیادہ طاقتور رہنماؤں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 17:52 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فوربز میگزین نے دنیا کے 10 سب سے زیادہ طاقتور لوگوں کی فہرست میں جگہ دی ہے۔سال 2016 کے سب سے زیادہ طاقتور لوگوں کی اس فہرست میں وزیر اعظم مودی کو نویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔میگزین نے مودی کے لیے لکھا ہے ’انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ملک کے 1.3 ارب لوگوں کے درمیان خاصے مقبول ہیں۔ مودی نے حالیہ برسوں میں براک اوباما اور شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران عالمی رہنما کے طور پر اپنی پروفائل میں اضافہ کیا ہے۔‘فوربز نے سب سے طاقتور لوگوں کی فہرست میں 74 لوگوں کو جگہ دی ہے۔اس میں روس کے صدر ولادیمر پوتن کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔میگزین نے پوتن کو مسلسل چوتھے سال پہلے نمبر پر جگہ دی ہے۔دوسرے نمبر پر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تیسرے نمبر پر جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل ہیں۔چین کے صدر شی جن پنگ چوتھے اور پوپ فرانسس پانچویں نمبر پر ہیں۔