انڈونیشیا: پاکستانی طلباء کا اعزاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 21:03 شام

بالی(مانیٹرنگ ڈیسک): انڈونیشیا میں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ کے مقابلوں میں پاکستان کے 6 طالب علموں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور نو عمر خاتون کھلاڑی یسرا نادر نے قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے تمغہ حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی جانب سے 6 طالب علموں نے مقابلوں میں حصہ لیا جبکہ  اس میں 75 سے زائد ممالک کے بچوں نے بھی شرکت کی۔مقابلے میں حصہ لینے والی پاکستانی طلبہ یسرا ن

ادر نے مقابلے میں براؤنز میڈل حاصل کیا،انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالب علم کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔خیال رہے انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ کے سالانہ مقابلوں کا مقصد سائنس کے طالب عملوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے، ان مقابلوں میں 16 سال سے کم عمر بچے حصہ لیتے ہیں۔