تعلیم ادھوری چھوڑنا بھی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک): تعلیم کی اہمیت معاشرے نے ہمارے اندر بٹھا دی ہے کہ یہ روشن مستقبل کا ضامن بنتا ہے۔لیکن کون جانتا تھا کہ تعلیم ہمارے صحت کے معاملات میں بھی کردار ادا کرے گی۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو کم تعلیم یافتہ ہیں انہیں دل کے دورے کا شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اسکول کی تعلیم مکمل کرے بنا چھوڑ دیا ہو تودل کے دورے خطرات دُگنے ہو جاتے ہیں ۔تحقیقی میں معلوم ہوا کہ 64-45سال کے درمیان افراد جن کی کوئی تعلیم نہیں ہوتی ان میں یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے لوگوں کی نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکان دُگنے سے بڑھ جاتے ہیں۔یہ تناسب صرف انٹرمیڈیٹ تک پڑھےہوئے یا وہ جنہوں نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کی ، کے درمیان تقریباً دو تہائی تک تھا۔درمیانی عمر کے افراد جنہوں نے ہائی اسکول مکمل نہیں کی ان میں 50 فیصد اور جنہوں نے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کی ان میں پہلا اسٹروک ہونے کا امکان 20 فیصد تک زیادہ تھا بنسبت ان کے جنہوں نے یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ہو۔