شادی کی کامیابی کا انمول نسخہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 18:39 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ) ایک خوشگوار ازدواجی تعلق کے حصول کے لیے لاکھ جتن کیے جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا آسان اور تیربہدف طریقہ بتا دیا ہے جس سے یہ چیز باآسانی حاصل کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ جو میاں بیوی رات کو سونے سے قبل ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھی خبریں شیئر کرتے ہیں انہیں پرسکون نیند آتی ہے، ان کا ازدواجی تعلق مضبوط ہوتا ہے، وہ ایک طویل اور صحت مند زندگی پاتے ہیں.

رپورٹ کے مطابق

امریکہ کی گونزیگا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں درجنوں شادی شدہ جوڑوں پر تجربات کیے ہیں۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”سونے سے قبل میاں بیوی کی باہم خوشگوار گفت و شنید سے دونوں میں زندگی سے منسلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات میں ڈرامائی انداز میں کمی واقع ہوتی ہے۔ یہ بیماریاں ذہنی پریشانی، نیند کی کمی اور جنسی رغبت کے فقدان سے جنم لیتی ہیں۔ چونکہ رات کو بستر پر خوشگوار گفتگو کرنے سے میاں بیوی کی جنسی رغبت میں اضافہ ہوتا ہے، انہیں پرسکون نیند آتی ہے اور ذہنی پریشانی سے نجات ملتی ہے اس لیے وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔“ تحقیقاتی ٹیم کی رکن سوشل سائیکالوجسٹ سارہ ارپین کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کا باہم خوشگوار باتیں کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھی خبریں شیئر کرنا کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ میاں بیوی کی باہم تلخ گوئی اتنی ہی منفی اثرات کی حامل ہوتی ہے۔“