نوجوان نے محبوبہ کے گھر پر خودکشی کیوں کی جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 10, 2017 | 18:25 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی نوجوان نے محبوبہ کے گھرمیں خودکشی کر لی ۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں 25سالہ نوجوان نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنی محبوبہ کے گھر میں ہی خودکشی کر لی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت گورو کے نام سے ہوئی ہے جو رات گئے اپنی محبوبہ کے گھر آیا جہاں انکا جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی کچن میں چلی گئی تو نوجوان نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔دونوں ضلع کوٹا کے ایک ہی سکول میں پڑھاتے تھے۔واقعے کے بعد لڑکی نے پولیس کو آگاہ کیا

اور گورو کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں تاہم پولیس کو خاتون کے گھر سے کوئی ایسی تحریر نہیں ملی جس سے پتہ چل سکے کہ نوجوان نے خودکشی کیوں کی ؟  پولیس کے مطابق خاتون کرائے کے گھر میں رہتی ہے اور دونوں ضلع کوٹا کے ایک ہی سکول میں پڑھاتے ہیں تاہم نوجوان نے اپنے والدین کو بھی لڑکی کے بارے میں نہیں بتا یا ہوا تھا ۔  لیکن اب اس کی اچانک موت نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔