فیس بک پر اپنے دوست کو پیغام بھیجنے کے بعد نوجوان لڑکی نے ایسا کام کیا کہ جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 21:50 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ویلز کے شہر کارڈف میں ایک طالبہ نے خودکشی سے قبل اپنے دوست کو فیس بک پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ سن کر کوئی بھی کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ طالبہ ڈیزی ہو کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا جو یہاں کارڈف یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھی۔ اس نے رات کو اپنے دوست کو فیس بک پر پیغام بھیجا کہ ”اس وقت 12بجنے میں 5منٹ باقی ہیں۔ اگر اگلے پانچ گھنٹے میں تم سے رابطہ نہیں کرتی تو سمجھ لینا کہ میں مر چکی ہوں۔ اس سب کچھ کے لیے شکریہ جو تم نے میرے لیے کیا۔“رپورٹ کے مطابق ا

س کے کچھ ہی دیر بعد ڈیزی نے اس دوست کو ایک اور میسیج بھیجا جس میں اس نے لکھا کہ ”میں زندہ نہیں رہنا چاہتی۔ بہت درد ہے، میں سانس بھی نہیں لینا چاہتی۔“ ڈیزی کا یہ دوست اس وقت6ہزار میل دور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موجود تھا کہ اسے بچا بھی نہیں سکتا تھا۔ اگلی صبح پولیس نے سٹوڈنٹ بلاک سے ڈیزی کی لاش برآمد کی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ڈیزی کئی سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی۔ اس کے ساتھ طالب علم گریگری لوائیڈ کا کہنا تھا کہ ”وہ کہا کرتی تھی کہ اسے معاشرے نے مسترد کر دیا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں ناکام ہو چکی ہے۔“اور زیادہ اکیلے رہنا پسند کرتی تھی۔