سعودی عرب: اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 02, 2020 | 18:47 شام

الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی عرب نے امارات کے لیے اسرائیل کی براہ راست کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ  امارات کے معاہدے کے بعد اسرائیل کو بھی ہی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سعودیہ کے وزیر خارجہ فی

صل بن فرحان نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہون نے کہا کہ عرب دنیا میں امن کے لیے ہونے والے اقدامت کو سعودی عرب سراہاتا ہے۔