معروف صحافی سہیل وڑائچ نے لاہور دھماکے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا، حکومت کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 18:23 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)ممتاز صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ آج ہونیوالے دھماکے سے پہلے مظاہرین کی سیکیورٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے،حکومت معاملات کو الجھانے کے بعد سلجھانے کی کوشش کرتی ہے۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ آج پورا لاہور سوگوار ہے2 فرض شناس آفیسرز شہید ہوچکے ہیں.


کیپٹن احمد مبین بلوچستان میں تعینات رہے،ان کی زندگی کو وہاں بھی خطرہ تھا. وہ اکیلے بلوچستان میں تھے جبکہ فیملی پنجاب میں مقیم رہی،ان پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے تھے جس میں محفوظ رہے.انہوں نے کہا ہے کہ کئ

ی دنوں سے خبر گردش میں تھی کہ یہاں کچھ دہشتگرد لاہور میں داخل ہوچکے ہیں. آج دہشتگردی کے خطرے کو نظر انداز کیا گیا ہے،کوئی خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے،حکومت معاملات کو الجھانے کے بعد سلجھانے کی کوشش کرتی ہے،اس حملے سے عوام اور دنیا میں غلط پیغام جائے گا،سیکیورٹی لیپس ہے ،پی ایس ایل جیسے بڑے رسک کو نہیں لینا چاہیے،سیکیورٹی ادارے مل بیٹھ کر اس پر غور کریں۔