خود کشی۔۔۔کراچی اور جاپان میں عجیب اتفاق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 11:25 صبح


کراچی(مانیٹرنگ) کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم نے حکام کی جانب سے پنشن جاری نہ کئے جانے پر سوک سینٹر کی عمارت سے خودکشی کرلی۔ کراچی میٹرو پولیٹن کارپریشن کا ریٹائرڈ ملازم محمد اقبال گزشتہ کئی روز سے اپنی پنشن کے اجرا کے لیے سوک سینٹر میں متعلقہ حکام کے دفاتر کے دھکے کھا رہا تھا۔ پر مرتبہ اس کے کاغذات میں کوئی نہ کوئی خامی نکال دی جاتی۔ پیر کی صبح بھی جب وہ اپنی پنشن کے سلسلے میں سوک سینٹر پہنچا تو ایک بار پھر اسے بہانے بناکر ٹرخا دیا۔حکام کی جانب سے بہانے بازی پر اقبال دلبرداشتہ ہوکر عمارت

کی چھٹی منزل سے کود گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ وہاں موجود افراد نے اقبال کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔، سپاہی نے اس وقت خود سوزی کی جب اس کے گھر کے قریب پارک میں آرٹ فیسٹیول ہو رہا تھا۔ آگ سے جھلس کر 3شہری بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس کی رائے ہے کم پنشن بعض شہریوں کو خودکشی پر مجبور کرتی ہے۔