محبت کے نام پر جہالت،جوڑا حرام موت مر کے والدین کو بدنامی کی دلدل میں دھکیل گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 20:12 شام
گوجرانوالا(مانیٹرنگ)تلونڈی موسی خان میں نجی یونیو رسٹی کے طالب علم لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق تلونڈی موسی خان میں ایک کار سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوسف اور ایمن اقبال گوجرانوالہ میں نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے، دونوں نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر خود کشی کی، دونوں کے موبائل فونز میں موجود نمبرز کی مدد سے ان کے والدین سے رابطہ کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آ سکے گی۔