خود کش حملہ کے بعد خودکش بمباروں کے جسم کے ٹکڑوں کس کام آتے ہیں ؟ دہشت گردوں کی آنکھیں کھول دینے والی عبرتناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 25, 2017 | 12:07 شام

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں مسجد العمران کے نزدیک دھماکا کرنے والے خودکش دہشت گردوں کے جسم کی باقیات کو علاقے میں موجود متعدد بلیاں  اپنی خوراک کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔

ایک مقامی شہری نے اپنے موبائل کے کیمرے کی آنکھ میں یہ مناظر محفوظ کرلیے۔ شہریوں نے سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خودکش بمباروں کے انسانی چیتھڑوں کو جائے مقام سے جلد از جلد ہٹایا جائے۔ادھر متعدد شہریوں نے علاقے میں انسانی جسموں کی باقیات سے نکلنے والی بُو کے پھیل جانے کی تصدیق کی ہے۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے دھماکے کے بعد جائے وقوع کی صفائی کے باوجود ابھی تک وہاں انسانی باقیات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض نوجوانوں نے اپنے طور پر مذکورہ مقام کو صاف کرنے کا اہتمام کیاہے ۔(ش س م)