فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 27, 2017 | 10:00 صبح
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی‘ فلم میں دبنگ خان مرکزی کردار ادا کریں گے-کترینہ کیف ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے گانے کی ریکارڈنگ کے بعد آسٹریا سے واپس آگئیں، کترینہ ان دنوں بالی وڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مصروف ہیں۔کترینہ کیف آسٹریا سے واپس لوٹ آئیں۔ اداکارہ فلم ٹائیگر زندہ ہے کے گانے کی ریکارڈنگ کے سلسلہ میں آسٹریا گئی
تھیں۔ ان کے ساتھ فلم میں دبنگ خان مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس سے قبل دونوں اداکاروں نے فلم ایک تھا ٹائیگر میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ قطرینہ آسٹریا میں ایک رومانوی گانے کی عکسبندی کیلئے گئی تھیں۔ آسٹریا میں ان کا قیام 12 روز پر محیط تھا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول، مہیش بابو اور سندیپ شامل ہیں۔ فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔