رضیہ سلطانہ کے چرچے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 06:24 صبح

نئی دہلی(مانیٹرنگ) رضیہ سلطانہ تیسری بار رکن اسمبلی بنی ہیں جبکہ گذشتہ 50 سال میں بھارتی پنجاب میں وزارت کا قلمدان سنبھالنے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔ 50 سالہ رضیہ سلطان امریندر سنگھ کی گذشتہ حکومت میں چیف پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھیں۔ یہ عہدہ وزیر ریاست کے برابر ہے تاہم اس کے پاس کسی وزیر جیسے اختیارات نہیں ہوتے۔ سنہ 2007 میں امریندر سنگھ کی حکومت کو شکست ہوئی تھی تاہم رضیہ سلطانہ نے کانگریس کے ہی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2012 کے گذشتہ انتخابات میں رضیہ سلطانہ ناکام رہی

تھیں۔امریندر سنگھ نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے۔ اگرچہ ریاست میں مسلمانوں کی تعداد 93۔1 فیصد ہے اور وہ مسلم اکثریتی حلقے سے منتخب ہوئی ہیں، ان کی کابینہ میں شمولیت ایک مثبت اشارہ ہے۔