سورج ملک بھر میں گرمی کے راکٹ برسانے لگا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 17:34 شام
لاہور،ملتان فیصل آبادا،کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گاجبکہ بالائی علاقوں میں معتدل رہے گا۔ جمعرات کو بھی کراچی میں پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے ۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتالیس اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ۔۔ ہوا میں نمی کا تناسب چھبیس فیصد ہے ۔