گورے گورے مکھڑے پے کالا کالا چشمہ پہننے والے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 15:21 شام
لندن (ویب ڈیسک) امراض چشم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری چشمے نظر کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر بابرنے کہا کہ دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کے لئے چشمے فائدہ مند ہیں لیکن چشموں کا معیاری ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے دھندلا پن، سر میں درد اور بعدازاں بینائی پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری چشموں سے پیدا ہونے والی زہریلی شعاعیں آنکھوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں بالخصوص ڈرائیونگ کرتے وقت ہمیشہ معیاری چشمہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے پیداہونے والے دھندلے پن اور سائے سے دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے