سنی لیون پر پیسے لٹانے کی بجائے یہ کام کر لو ، شاہ رخ خان نے معروف اداکارہ کی فلمیں دیکھنے والوں کو مشورہ دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 05:55 صبح

ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' اور رتک کی فلم 'قابل' کافی امیدوں، تنازعوں اور قیاس آرائیوں اور سیاست کے بعد ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی فلمیں لوگوں کو پسند بھی آ رہی ہیں۔ہاں قابل کے مقابلے میں رئیس زبردست کامیاب ثابت ہوئی ہے جس کی کئی جوہات ہیں۔ ایک وجہ شاہ رخ کی مقبولیت اور ان کا سٹارڈم ہے اور دوسری وجہ فلم کی کہانی اور شاہ رخ کا وہ کردار ہے جو عام لوگوں کے دل کو چھو گیا ہے اور کافی حد تک اس فلم کے وہ مکالمے جو اس وقت ہر ایک کی زبان پر ہیں۔

فلم کی ریلیز سے پہلے اور بعد میں بھی شاہ رخ اور رتک کے درمیان ٹوئٹر پر انتہائی خوشگوار انداز میں بات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کی مبارک باد بھی دی۔

لیکن لگتا ہے پاپا راکیش روشن شاہ رخ اور رئیس کی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں یہاں تک کہہ دیا کہ وہ رئیس دیکھنے کے بجائے دو بار قابل دیکھنا چاہیں گے۔ پاپا راکیش شاید یہ بھول رہے ہیں کہ شاہ رخ باصلاحیت اداکار ہیں تو کیا خود ان کا بیٹا بھی انتہائی قابل اداکار ہے۔برائے مہربانی مستقبل  میں آپ ریتک کی اگلی فلم کی تاریخ سوچ سمجھ کر طے کریں۔ جہاں تک رئیس کا تعلق ہے تو اس فلم کا سب سے دلچسپ پہلو سنی لیونی کا آئیٹم نمبر ثابت ہو رہا ہے اور سنیما گھروں میں شائقین ان کا گانا شروع ہوتے ہی بےقابو ہو کر ناچتے اور اور پیسے لٹا رہے ہیں جس پر شاہ رخ نے مذاقاً ٹویٹ کیا کہ'بھائی سنی لیون پر پیسہ نہ لٹاؤ، میری فلم کا ٹکٹ خریدو۔