تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھنا آپ کے لیے کتنا مفید ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 07:08 صبح

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی ماہرین نے کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنے کو جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید قرار دیدیا۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے طبی ماہرین کے مطابق کچھ وقت دھوپ میں بیٹھنا جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کے لئے مفید ہے،اس طریقے سے دماغ میں موجود ہارمون سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو موڈ میں بہتری لا کر ذہنی تناو سے نجات دیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق کچھ وقت دھوپ میں گزار کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔