اہم وقت پر بہت بڑی خبر : مسلم لیگ ن کو شکست ،پاکستان تحریک انصاف کو شاندار فتح حاصل ہوگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 01, 2016 | 05:12 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار برائے صدر رشید اے رضوی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار برائے صدر فاروق ایچ نائیک کو شکست دے دی ہے۔
تحریک انصاف کے امیدوار 1289 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ انکے مخالف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار فاروق ایچ نائیک نے 1060 ووٹ حاصل کیے
یاد رہے کہ حامد خان گروپ
اہم بات یہ بھی ہے کہ انہی الیکشنز میں سیکرٹری کے عہدہ پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست ہوئی ہے اور حامد خان گروپ کے آفتاب باجوہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ حامد خان گروپ کے امیدواروں کی فتح پر انکے حامی وکلاء نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔
ایک اندازے کے مطابق ان انتخابات میں مجموعی ٹرن آوٹ 81 فیصد رہا ۔