پاناما کیس : سپریم کورٹ میں اس وقت کیا ہو رہا ہے ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 05:42 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی ہے اور مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر، اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد دلائل دےرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر، اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ سماعت

پر عدالت نے قومی احتساب بیورو سے وزیراعظم نوازشریف اور اسحاق ڈار کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان سے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور وزیر اعظم نواز شریف اور بچوں کے درمیان تحائف کے تبادلے کے حوالے سے دستاویزات پیش کر نے کا کہا توانہوں نے عدالت سے پیر تک مہلت مانگ لی۔