وہ شخص جو 16 منٹ تک کیلئے مرا رہا ، اس دوران اس نے کیا دیکھا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 19, 2016 | 19:16 شام
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موت کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال کے جس کا کوئی حتمی جواب ممکن نہیں۔ ڈاکٹر گیری ووڈ نامی ایک شخص کارحادثے میں شدید زخمی ہو کر بے حس و حرکت ہو گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا،لیکن 16منٹ بعد اس کی سانسیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔ اس ”عارضی موت“ کے دوران گیری ووڈ جو کچھ دیکھا وہ انتہائی حیران کن تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام کے میزبان جوناتھن برنس سے گفتگو کرتے ہوئے گیری ووڈ کا کہنا تھا کہ ”میں اور میری بہن کار میں جا رہے تھے کہ ہمیں ایک حادثہ پیش آ گیا، جس میں میری بہن جاں بحق ہو گئی۔ میں بھی حادثے کے فوری بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔ اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو اپنے جسم سے اوپر اٹھتے ہوئے دیکھا۔ میں گاڑی کے اندر موجود اپنے جسم سے نکل کر گاڑی کی چھت سے ہوتا ہوا باہر نکلا۔ جب میں باہر آیا تو کئی فرشتے میرے اردگرد آ گئے۔ ہم نے بائبل میں بھی پڑھ رکھا ہے کہ مرنے کے بعد آدمی کو لینے فرشتے آتے ہیں۔ ان فرشتوں کے پر تھے جن کے ذریعے وہ اڑ رہے تھے۔ ان کے آنے سے پورے ماحول میں ایک نور بھر گیا۔ وہاں اتنی روشنی ہو گئی کہ آپ کے اس سٹوڈیو کی روشنی اس کے سامنے کچھ بھی نہیں۔16منٹ کا یہ موت اور اس کے بعد کے منظر کا تجربہ انتہائی پرامن اور گہرے سکوت پر مبنی ہے۔ مجھے اپنی باقی زندگی میں ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔“ واضح رہے کہ گیری ووڈ کو یہ کارحادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 18سال کا تھا۔ گیری کے اس بیان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔