سپریم کورٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کو زور دار جھٹکادیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 07:43 صبح


 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے دوران وزیر اعظم کے وکیل سے کہا ہے کہ نوازشریف کی دستاویزات سے کچھ بھی واضح نہیں ہوتا۔ ”منی ٹریل آپ کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا ، عدالت کو مطمئن کریں “۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ دبئی فیکٹری قرضہ لیکر بنائی گئی۔ آرٹیکل 62کے تحت نااہلی پر عدالتی فیصلہ ہونا ضروری ہے۔قطر میں سرمایہ کا

ری نہ ہونے کا الزام لگایا گیا۔ 7ملین ڈالر پر ویلتھ ٹیکس نہ دینے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔وزیر اعظم نوازشریف کا لند ن جائیداد سے کوئی تعلق نہیں۔
انکے دلائل کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی دستاویزات سے کچھ بھی واضح نہیں ہوتا۔ منی ٹریل آپ کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا۔ ”عدالت کو مطمئن کریں “