سپریم کورٹ: پانامہ کا ہنگامہ طوفان بدتمیزی ‘ سیاستدان بے قابو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 11:28 صبح


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) سپریم کورٹ کے اندر پانامہ کا ہنگامہ اور باہر طوفان بدتمیزی آگیا۔ لیگی رہنماوں کی زبانیں بے قابو ہوگئیں۔ وزیر ریلوے تو بیان کو بریک لگانا ہی بھول گئے،عمران خان کے ساتھ شیخ رشید پر جملے کس دئیے۔
سپریم کورٹ کے باہر طوفان بدتمیزی برپاہ ہوا۔ لیگی وزراء کی زبانیں آوٹ آف کنٹرول ہوگئیں۔ وزیر ریلوے کی زبان کے بریک فیل ہوگئے۔ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید کو ن لیگ ہڈی ڈال دیتی تو وہ ہمارے ساتھ ہوتے۔سعد رفیق کا مزید کہناتھاکہ جس کوکوئی نہیں پوچھتا وہ پی ٹی آئی کے ب

ھان متی کے کنبے میں شامل ہوجاتا ہے۔
طلال چوہدری نے بھی خوب وار کئے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس نہ باپ کا حساب ہے نہ ہی بچوں کا،ہم آپ سے 3 نسلوں کا حساب نہیں مانگیں گے۔
شائستگی اور تہذیب کی باتیں خواب ہوئیں۔ زہر اگلنا تو شاید اتنا معیوب نہ ہوتا لیکن سیاست دانوں کی زبانیں آداب اور تمیز کے سارے دائرے پھلانگ چکی ہیں۔
یہ تو وہ تھے جو خود کو نوجوان سیات دان کہتے ہیں لیکن سینیئرز کا بھی مزاج الگ نہیں۔ پاناما کا ہنگامہ طوفان برپا کرچکا ہے۔ طوفان بدتمیزی نہ جانے آگے کیا کیا گل کھلیں۔