بریکنگ نیوز :اب تمہارے پاس صرف تین دن ہیں۔۔۔سپریم کورٹ نے اہم حکومتی عہدیدار کوآخری ڈیڈ لائن جاری کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 10:44 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) بے روزگار شخص کا گردہ نکالنے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں ایک شخص کو بے ہوش کرکے گردہ چوری کرنےکے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تین دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق دو افراد روزگار کی تلاش میں اسلام آباد آنے والے شخص کو کام کا جھانسہ دے کر ایک نجی ہسپتال لے گئے جہاں مبینہ طور پراسے نشہ آورچائے پلاکر بےہوش کرکے آپریشن کے زریعے گردے سے محروم کردیا گیا۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے شیخوپورہ کے رہائشی کو اسلام آباد میں نشہ آورچائے پلا کرگردہ چوری کے واقعہ پرازخود نوٹس لیا اورآئی جی اسلام آباد سے واقعے کی تین دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔