پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں عمران خان کے قدم پکڑ کر فریادیں شروع۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 19:40 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں بھٹہ مزدور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قدموں میں گر گیا اور فریاد کی کہ پنجاب میں آج بھی بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت کے طور پر کام لیا جا رہا ہے ،کوئی کچھ نہیں کر رہا آپ ہمارے حق کے لئے سڑکوں پر نکلیں ، جس پرعمران خان نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائعکے مطابق منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب پانامہ کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ سے نکلے تو وہ احاطے میں ہی ایک بھٹہ مزدو

ر عمران خان کے قدموں میں گرگیا اور کہا کہ پنجاب میں آج بھی بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت کے طور پر کام لیا جارہا ہے ، جبری مشقت کے خلاف سپریم کورٹ کئی بار فیصلہ دے چکی ہے تاہم پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہی ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ سیاسی طور پر ہماری حمایت کریں ، بھٹہ مزدور نے عمران خان کے پاو¿ں پکڑ لئے اور کہا کہ ہمیں روندا جارہا ہے ،کوئی ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہا ، جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔انہوں نے ایم پی اے عارف عباسی کو اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔