سپریم کورٹ نے قدم بڑھا دیے : جسٹس امیر ہانی مسلم نے جاتے جاتے شریفوں کو بڑا جھٹکا دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 10:23 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپریم کورٹ نے وفاقی احتساب بیورو(نیب ) کے چار ڈائریکٹر جنرلز کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں سے متعلق بڑا فیصلے دے دیا۔نیب کے چار ڈی جیز کی تقرری میں تعلیمی قابلیت پر اعتراض لگایا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نیب کراچی،کوئٹہ ، لاہور اور

ا?گاہی مہم کے ڈی جیز کو فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔