کائونٹ ڈائون شروع ،نئے چیف جسٹس نے ابدتا پانامہ کیس پر پہلے حکم سے کی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 15:03 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)نومنتخب چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی اہم اقدام کرتے ہوئے پانامہ کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 4 جنوری کو کیس کی سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بچوں کے خلاف زیر سماعت پانامہ کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 4جنوری کو کیس کی دوبارہ سماعت کریگا۔ نئے بنچ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب ن

ثار خود شامل نہیں ہونگے۔ کیس کی سماعت کیلئے تشکیل پانے والے نئے بنچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سابق بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الحسن , جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی نئے بنچ کا حصہ ہونگے۔ سابق بینچ میں شامل جسٹس امیر ہانی مسلم نئے بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کیس کی ازسرنو سماعت کا حکم دیتے ہوئے سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی تھی۔