خدا نہ کرے ایسا سپریم کمانڈر ہوا کرے کوئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 17:50 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) صدر مملکت ممنون حسین جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں  نے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ ایوان صدر پہنچنے پر جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں صدر نے موجود آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی اور انہوں نے انسداد دہشت گردی میں آرمی چیف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے راحیل شریف کی زیر قیادت نیشل ایکشن پلان کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

="http://img.dunyanews.tv/images/userfiles/ss%2863%29.jpg" style="height:491px; width:568px" /> 

صدر مملکت ممنون حسین نے جنرل راحیل شریف کے الوداعی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تبدیلی خوش آئند ہے جنرل راحیل شریف کو عزت اور وقار کیساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔ اللہ تعالی نے راحیل شریف کو بہت عزت دی ہے۔ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر  نے اپنے خطاب میں کہا آرمی چیف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا ، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر  کی طرف سے ایک ریٹائر ہونے والے چیف سے طرف سے یہ یقین دہانی حاصل کرنا تعجب خیز ہی نہیں مضحکہ خیز بھی ہے،یہ تو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر  کو دعویٰ کرنا چاہیئے تھا کہ جنل راحیل کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپریشن جاری رہے گا۔صدر  نے  مزیدکہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے اور پاکستانی معیشت کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا جنرل راحیل شریف کا آپریشن ضرب میں بھی اہم کردار ہے۔ الوداعی تقریب میں وفاقی وزراء اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔