سرجیکل سٹرائیک: بھارت کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا جھوٹ سامنے آگیا ،تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 11, 2016 | 17:09 شام
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے اپنے سورماؤں کی پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد دنیا کے سامنے لانے سے پھر انکار کرتے ہوئے دلچسپ منطق پیش کی ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھے گی۔ اور ایٹمی جنگ کا شدید خطرہ پیدا ہو جائے گا ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل نے اعلی سیاسی اور فوجی قیادت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے تمام شواہد موجود ہیں مگر وہ مصلحت کے تحت ان ثبوتوں کو دنیا کے سامنے نہیں لائے گا اس حوالے انوکھی منطق پیش کی گئی ہے کہ اگر سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد سامنے لائے گئے تو دونوں ایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔بھارتی ٹی وی نے ایک نیا شوشہ بھی چھوڑا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ 250 کلومیٹر تک دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کیے۔