جھوٹ در جھوٹ کا اثر۔۔۔سشما کے گردے فیل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 07:05 صبح

نئی دہلی (مانیٹرنگ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردے خراب ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سوراج کے گردے خراب ہو گئے جس کے بعد انہیں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ّ(ایمز) منتقل کردیا گیا ہے ۔

سشما سوراج کا ہسپتال میں ڈائلسز اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا جس کے لیئے ان کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

بھارتی وزیر خارجہ کو7نومبر کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم انکا معائنہ کر رہی ہے ، انہیں کارڈیو نیورو سینٹ

ر میں رکھا گیا ہے ۔ سشما سوراج بیس سال سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم انہیں اپریل کے دوران بھی نمونیا اور دیگر امراض کی شکایت کے بعد اسی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔