وہ حسین ترین اداکارہ جو وسیم اکرم سمیت پانچ افراد سے عشق کرنے کے باوجود شادی نہ کر سکی مگر دو بچیوں کی ماں بھی ہےِ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 07:51 صبح

ممبئی(ویب ڈیسک)سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اب تک پانچ باقاعدہ عشق کیے ہیں مگر ان میں سے ایک کی بیل بھی منڈھے نہ چڑھ سکی ۔ سشمیتا سین نے  گذشتہ روز اپنی 41ویں سالگرہ منائی ، زندگی کی 41بہاریں دیکھنے کے بعد بھی سابق مس ورلڈ ابھی تک کنواری ہیں اور انہوں نے شادی تو نہیں کی لیکن ان کے کئی ’’معاشقے‘‘ منظر عام پر آئے اور کوئی لوگوں کے ساتھ ان کا نام جڑا مگر کوئی بھی شخص سابق مس یونیورس کے نام کا مستقل حصہ نہ بن سکا ۔

بھارتی نجی چینل ’

’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق سابق مس یونیورس اورہندوستانی فلموں میں اپنا مقام بنانے والی سشمیتا سین نے گو کہ 19سال کی عمر میں مس یونیورس کا خطاب حاصل کر لیا تھا لیکن انہیں بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل نہیں ہو سکا جس کی وہ تمنائی تھیں  لیکن آج بھی وہ بالی ووڈ کی چکا چوند روشنیوں سے جڑی ہوئی ہیں ۔گذشتہ روز 41ویں سالگرہ منانے والی سشمیتا نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن اپنی تنہائی کو دور کرنے کے لئے سابق مس یونیورس نے 2بچیاں گود لی ہوئی ہیں ، ویسے سشمیتا نے بھلے ہی شادی نہیں کی ، لیکن ان کا نام بہت سے لوگوں کے ساتھ جڑا۔ سشمیتا نے فلم ’’دستک‘‘سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی،

نارنگ کے بعد سشمیتا کا نام جڑا اداکار رندیپ ہڈا سے، دونوں نے ایک فلم میں ساتھ کام کیا، لیکن فلم کے ختم ہوتے ہی یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔رندیپ کے بعد سشمیتا کی زندگی میں آئے فلم ’’دولہا مل گیا‘‘کے رائٹر مدثر عزیز، لیکن ان کے ساتھ بھی سشمیتا کی نہیں بنی اور دونوں الگ ہو گئے۔سشمیتا کا نام پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ بھی جڑا، دونوں کی شادی کی بھی خبریں آئیں، لیکن ان دونوں کی بھی راہیں الگ ہو گئیں اور اب زندگی کی 41بہاریں دیکھنے کے بعد بھی سابق مس یونیورس دلہن بننے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔