کچھ دو اور کچھ لو : کروڑوں پاکستانیوں کی پسندیدہ اداکارہ کو جج بنا دیا گیا ، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 23, 2017 | 07:51 صبح
نئی دہلی(ویب ڈیسک) انڈیا کی سابق ملکۂ یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ سشمتا سین نے بتایا ہے کہ وہ سنہ 2017 کے مس یونیورس کے مقابلوں میں جج ہوں گی۔خیال رہے کہ انھیں فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 23 سال قبل سنہ 1994 میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا تھا۔
انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے اور 23 سال بعد اسی جگہ جانے پر اپنے جذبات پر قابو رکھنے سے قاصر نظر آ رہی ہیں جہاں انھیں کائنات کی حسین ترین دوشیزہ کا تاج پہنایا گيا تھا۔انھوں نے لکھا: 'جھومتے دل کے ساتھ وہاں جانے کی تیاری کر رہی ہوں۔ میں بہت پرجوش ہوں اور 23 سال بعد فلپائن کے اسی گھر لوٹنے پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہی ہوں۔انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا: یہ وہی جگہ ہے جہاں سنہ 1994 میں سب کچھ شروع ہوا تھا اور اس کے ساتھ انھوں نے مس یونیورس 1994 کو ہیش ٹیگ کیا ہے۔
انھوں نے مزید لکھا: 'زندگی نے اپنا چکر پورا کر لیا ہے۔ پہلے مس یونیورس کا خطاب جیتنا پھر اس کی انڈین فرینچائز لینا اور پھر ایک جج کی حیثیت سے 65 ویں مس یونیورس کے لیے منیلا جانا۔ میں اپنے تمام چشم براہ فلپائنی دوستوں کو اب یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہاں یہ مصدقہ ہے۔ ہاں! میں آ رہی ہوں! محل کیتا فلپائن جلد ہی تمہیں دیکھوں گی۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئي کے مطابق رواں سال انڈیا کی جانب سے اس مقابلۂ حسن میں روشمیتھا ہری مورتھی شرکت کر رہی ہیں۔ اور مس یونیورس کا یہ مقابلہ رواں سال 30 جنوری کو ہو رہا ہے