جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ سج گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 19:53 شام

سوئزر لینڈ (شفق ڈیسک) شہر زیورخ میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ سج گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے مشہور لگژری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔ میلے نے سینکڑوں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ ہر سال منعقد کئے جانیوالے جدید گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے کئی مشہور لگژری برانڈز کی ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی گاڑیوں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر

کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔ اس دلچسپ آٹو شو میں مرسڈیز بینز، میٹسو بیشی، بی ایم ڈبلیو، فورڈ، لینڈرور اور ہونڈا سوکس جیسی موٹر گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔