سوئٹزر لینڈ میں حقیقی دنیا کے ’’سپر مین‘‘ کا شاندار مظاہرہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:37 شام

 

سوئزر لینڈ (شفق ڈیسک) سوئس جیٹ مین نے آٹھ طیاروں کیساتھ پرواز کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ سوئزر لینڈ کے مہم جو نے ننھے پروں اور ایک جیٹ پیک کی مدد سے فضاؤں کو چیرتے ہوئے آٹھ طیاروں کیساتھ پرواز کرنیکا حیران کن مظاہرہ کیا۔ دلچسپ سٹنٹ میں سوئس جیٹ مین اپنے ساتھیوں سمیت ان طیاروں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر اڑتے دکھائی دیئے جو یقیناً آسان کام نہیں کیونکہ یہ جیٹ پیک جسم کی حرکت کے ذریعے چلائے جاتے ہیں اور معمولی سی غلطی بھی انکی ہلاکت کا سبب بن سکتی تھی۔