شاہی محل آسیب زدہ ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 16:54 شام

سوئیڈن (شفق ڈیسک) سوئیڈن کے سرکاری ٹی وی چینلز پر ایک دستاویزی فلم نشر ہونیوالی ہے جس کیمطابق سوئیڈین کی ملکہ سلویا کو یقین ہے کہ ان کے شاہی محل میں بھوتوں کا سایہ ہے اور یہ محل آسیب زدہ ہو گیا ہے رپورٹ کیمطابق انہوں نے بتایا کہ وہ سترہویں صدی کے ڈروٹننگھم پیلیس میں اپنے چھوٹے بھوت دوستوں کیساتھ رہتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ حقیقی طور پر بہت دلچسپ ہے۔ لیکن اس سے آپ کو ڈر نہیں لگتا۔ سوئیڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے پاس واقع یہ پرانی عمارت ملکہ اور انکے شوہر کنگ کارل پنج دہم گستاف کی مستقل رہائ

ش گاہ ہے۔ اس محمل پر مبنی دستاویزی فلم ڈروٹننگھم پیلیس اے رائل ہوم کو سرکاری چینل ایس وی ٹی نے تیار کیا ہے جو سویڈین میں ٹی وی پر نشر کی جائیگی۔ ملکہ نے فلم بنانیوالوں کو بتایا کہ کبھی کبھار آپکو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ مکمل طور تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور بھی دیا لیکن یہاں پر ان کیساتھ رہنے والے دیگر ساتھی بڑے دوستانہ طور پر رہتے ہیں۔ اس فلم کے سلسلے میں جب کنگ کارل کی بہن شہزادی کرسٹینا کا انٹرویو کیا گیا تو انہوں نے بھی ملکہ کے دعوے کی تصدیق کی۔ شہزادی کا کہنا تھا گھر میں بڑی توانائی کا احساس ہوتا ہے۔ یہ بڑی عجیب بات ہوگی اگر وہ کسی بھیس میں نمودار نہ ہو۔ تہتر سالہ ملکہ سلویا نے کنگ کارل سے 40 برس قبل شادی کی تھی اور اس وقت وہ سوئیڈین کی سب سے طویل وقت تک رہنے والی ملکہ ہیں۔ وہ ایک جرمن تاجر اور برازیلی نژاد خاتون کی بیٹی ہیں۔ 2015ء میں آنیوالی ایک کتاب دی رائل ایئر کیلئے ایک انٹرویو کے دوران ملکہ سلویا نے بتایا تھا کہ پہلے سال انہیں بطور ملکہ مردوں کے اثر و رسوخ والے محل میں رہنے سے تنہائی کا احساس ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا ہر شخص کی نیت ہمدردانہ تھی۔ سبھی میری حمایت میں تھے اور کنگ تو بہت ہی زبردست تھے لیکن پھر بھی تنہائی کا احساس تو ہوسکتا ہے۔ انہیں کرسمس کے عین قبل ہی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا لیکن دو روز بعد وہ شفا یاب ہوکر باہر آگئی تھیں۔