چوہوں کیلئے سٹور کھل گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 13, 2016 | 15:20 شام
سویڈن (شفق ڈیسک) چوہوں کیلئے فکرمند ایک گمنام شخص، جسے انونی ماؤس کے نام سے جانا جاتا ہے اور جسکی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی نے چوہوں کیلئے مالمو شہر میں دو سٹور بنائے ہیں۔ ان سٹورز کا سائز 7023530 سینٹی میٹر یا 2523512 انچ ہے۔ ان میں سے ایک سٹور پر مونگ پھلیاں دستیاب ہیں اوردوسرے پر پنیر ملتا ہے۔ سٹورز پر چوہوں کے حوالے سے ہونیوالے کنسرٹ اور تقاریب کے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ انونی ماؤس کا ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ہے