سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی کا بل مسترد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 11:24 صبح

برن(مانیٹرنگ)سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔ وئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے  پیش کیا گیا نقاب پر پابندی کا بل مستر دکر دیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کی ایوان بالا میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کی مخالفت میں 26 اور حق میں صرف 9 ووٹ پڑے جب کہ 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔قبل ازیں

سوئٹزرلینڈ کی ریاست نے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگادی تھیسینیٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نقاب پر پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں، اس سے ملکی سیاحت کو نقصان ہو گا۔ دوسری جانب بل پیش کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کے لئے ریفرنڈم کرانے کی پٹیشن دائر کر دی۔